
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو«حماة الوطن: حافظان وطن» پارٹی کی جانب سے منعقدہ جشن میلاد النبی پروگرام میں معروف مصری قاری محمود شحات انور نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جہاں انہوں نے آیات ۴۰ تا ۴۳ سوره احزاب جو شان رسول گرامی (ص) میں ہیں انکی تلاوت کی۔
تلاوت کی ویڈیو:
متن و ترجمه آیات:
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا ﴿۴۰﴾
محمد مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں مگر وہ خدا کا بھیجا ہوا اور خاتم النبین ہیں اور خدا ہر چیز سے آگاہ ہے
(۴۰)
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ﴿۴۱﴾
اے وہ جو ایمان لائے خدا کو بہت یاد کرو (۴۱)
وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ﴿۴۲﴾
اور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرو (۴۲)